مشتبہ لوگوں کی اطلاع دیں: فتویٰ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب کی سب سے اعلیٰ مذہبی اتھارٹی نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں سعودی باشندوں اور غیرملکیوں کو کہا گیا ہے کہ اگر انہیں کسی پر بھی شک ہے کہ وہ دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث ہے تو وہ فوراً اس کے بارے میں اطلاع دیں۔ سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے کہا کہ جس کمیٹی نے یہ فتویٰ جاری کیا ہے وہ ملک اور یہاں رہنے والے دوسرے باشندوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں سے بچانا چاہتی ہے۔ یہ فتویٰ گزشتہ ہفتے مشرقی شہر الخبر میں تیل کی صنعت کے ایک رہائشی کمپاؤنڈ میں شدت پسندوں کے حملے کے بعد دیا گیا ہے جس میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کمیٹی میں القاعدہ کے حمایتیوں کی طرف سے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ فتویٰ میں انتہا پسندوں سے یہ بھی کہاگیا کہ وہ خدا سے ڈریں اور ہوش میں آئیں۔ سعودی عرب میں مئی 2003 سے شروع ہوئے ہونے والے شدت پسند حملوں میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||