BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 July, 2005, 04:15 GMT 09:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
30 افریقی ممالک کی کانفرنس
News image
افریقی صدور جو ایجنڈہ طے کریں گے وہ جی ایٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا
افریقہ کے تیس ممالک کے صدور لبیا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بھوک اور بیماری کے خلاف اس ایجنڈے پر اتفاق کریں گے جو سکاٹ لینڈ میں ہونے والے جی ایٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

لبیا کے شہر سرتی سے جہاں افریقی صدور جمع ہوئے ہیں، بی بی سی کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اس اجلاس کا مقصد صرف یہ دیکھنا نہیں ہے کہ مغربی دنیا افریقہ کی مدد کیسے کر سکتی ہے بلکہ برِ اعظم افریقہ کو متحد اور مضبوط کرنا بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

لبیا کے رہنما معمر قدافی اس افریقی کانفرنس کا اہتمام کر رہے ہیں جس سے اقوامِ متحدہ کے سیکٹری جنرل کوفی عنان بھی خطاب کریں گے۔

افریقی ممالک کے صدور جن معاملات پر بات چیت کریں گے اور کسی نتیجے تک پہنچنے کی کوشش کریں گے ان میں افریقہ میں ملکی تنازعات کو روکنے کے لیے افریقی فوج کے قیام اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں دو افریقی نشستوں کا مسئلہ بھی ہے۔

صومالیہ کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’افریقہ کے پاس عزم تو ہے لیکن ذرائع نہیں ہیں۔‘

بدھ کے روز جی ایٹ اجلاس میں افریقہ کی صورتِ حال پر بات چیت ہوگی۔

ایتھوپیا کے وزیرِ اعظم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ’جی ایٹ اجلاس افریقہ کو آزادانہ تجارتی ماحول فراہم کرنے پر رضا مند ہوتا نظر نہیں آتا۔‘

گزشتہ روز دنیا کے دس بڑے شہروں میں افریقہ سے غربت مٹانے کی مہم کے سلسلے میں براہِ راست موسیقی کی کنسرٹس منعقد کی گئی تھیں جن میں پوپ اور راک میوزک کے عالمی شہرت یافتہ ستاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ ان شوز کو دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے دیکھا۔

برطانیہ کے وزیرِ خزانہ گارڈن براؤن کہتے ہیں کہ افریقہ کے طویل المعیاد مستقبل کے لیے صرف جی ایٹ اجلاس سے کام نہیں چلے گا بلکہ دنیا کو اس سے زیادہ کرنا پڑے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد