BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 June, 2005, 05:59 GMT 10:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شام کے نائب صدر مستعفی
 عبدالحلیم خدام
عبدالحلیم خدام لبنان کے لیے شام کی پالیسی کے معمار رہے ہیں
شام میں طویل ترین عرصے تک حکومت میں رہنے والے رہنماؤں میں شامل نائب صدر عبدالحلیم خدام نے اپنے عہدے اور حکمراں بعث پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انیس سو ستر اور اسی کی دہائی میں خدام لبنان کے لیے شام کی پالیسی کے ذمہ دار تھے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ خدام نے استعفیٰ کیوں دیا ہے۔

آج کل بعث پارٹی معاشی اور سیاسی اصلاحات پر بحث میں مصروف ہے اور خیال ہے کہ شام میں حریف سیاسی جماعتوں کو قیام کی اجازت مل جائے گی۔

خطے میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں عبدالحلیم خدام کا اثر رسوخ رفتہ رفتہ کم ہو رہا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنا عہدہ اور البعث پارٹی کی رکنیت سے الگ ہونے کا اعلان حکمراں جماعت کی کانگریس کے اجلاس کے دوران کیا۔ تاہم ابھی تک اس کی مکمل تفصیل سامنے نہیں آئی اور نہ یہ معلوم ہوا ہے کہ آیا بعث پارٹی نے خدام کا استعفیٰ منظور کیا ہے یا نہیں۔

اس سال کے آغاز پر بین الاقوامی دباؤ کی وجہ سے شام نے لبنان سے اپنی فوج کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ فوج انیس سو پچھہتر سے انیس سو نوے کی خانہ جنگی کے دوران لبنان میں موجود تھی۔

خدام انیس سو بتیس میں پیدا ہوئے تھے اور انہیں شام کا سب سے پرانا لیڈر کہا جاتا ہے۔ انہوں نے موجود صدر کے والد حافظ الاسد کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

انیس سو اسی میں نائب صدر بنائے جانے سے قبل وہ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کے عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد