لڑکے پر حملہ کرنے والی لڑکی گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی سراغ رسانو ں نے مغربی یارک شائر میں بارہ سالہ لڑکی کو ایک پانچ سالہ لڑکے پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس لڑکی پر یہ الزام ہے کے اس نے لڑکے کو شدید جسمانی ایذا پہنچائی اور انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ پانچ سالہ لڑکا منگل کو ڈیوز بری میں واقع اپنے گھر کے قریب شدید زخمی حالت میں ملا تھا۔ لڑ کے کی گردن پر رسی سے گلا گھوٹے جانے کے اور جسم پر خراشوں کےنشانات تھے۔ لڑکی کو دس جون کو مجسڑیٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ مغربی یارک شائر پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ لڑکی کو نو عمر ملزمان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ اس واقعے کے حوالے سے گیارہ اور بارہ سال کے دو بچوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اینڈی برینن کا کہنا ہے کہ پانچ سالہ لڑکے کے جسم اور گردن پر بے شمارگہرے نشانات ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والی مختلف اشیاء کو بھی اپنے قبضے میں لیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||