BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 February, 2004, 17:37 GMT 22:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’یورپی لڑکی سے شادی مار لیں‘

گاڑی
لندن میں لاہور کے ایک ٹیکسی ڈرائیور سے مکالمے کا دوسرا حصہ جس میں اس نے یہ معلوم ہونے کے بعد کہ میرے پاس برطانیہ کا ’سٹے‘ نہیں ہے کچھ مفید مشورے دیئے

دوسرا اور آخری حصہ

’آپ کو لندن میں کتنی دیر ہو گئی ہے؟

دو سال۔

کنٹریکٹ پر آئے تھے؟

ہاں۔

تو پھر بھائی جان آپ یہاں فوراً ایک شادی مار لیں۔

ویسے تو برِٹش لڑکی بھی ٹھیک ہے لیکن یورپی زیادہ اچھی رہتی ہے۔

اصل میں بھائی جان مجھے پوری وجہ تو نہیں پتہ لیکن قانون کا کوئی چکر ہے جس کی وجہ سے یورپی لڑکی سے شادی کرنے سے یہاں ’سٹے‘ جلدی مِل جاتا ہے۔

ویسے تو جہاں آپ کام کرتے ہیں وہاں کوئی لڑکی دیکھ لیں، اگر وہاں نہیں ہے تو پھر انگریزی سیکھنے والے سکول میں داخلہ لے لیں۔

وہاں ایسٹ یورپ کی اور دوسرے ملکوں کی بِیس لڑکیاں آپ کے آگے پیچھے ہوں گی۔

اُن میں سے کسی ایک سے شادی کر لیں، اور اگر بعد میں وہ اچھی لگے تو بے شک شادی چلائی جائیں۔

زیادہ مشکل کام نہیں ہے، بس آپ نا کوئی لڑکی پسند کر کے اس کے پیچھے پڑ جائیں۔

اُسے صبح شام بس ’آئی لو یو‘ بولے جائیں، تارے دکھا دیں، پیچھے پڑ جائیں۔ زیادہ سے زیادہ ایک مہینے میں مان جائے گی۔

اگر ایسی ویسی بھی نکلی تو کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ الٹا اسے خود پیسے دیں، اسے بولیں تو شراب پی، ڈسکو جا، بوائے فرینڈ بنا۔ بس ساتھ ساتھ آئی لو یو بولے جائیں۔

اور جیسے ہی ’سٹے‘ مل جائے اسے کِک ماریں اور بولیں گیٹ آؤٹ، فارغ کرادیں۔

بس بھائی جان(گہرا سانس لے کر) یہاں پر بے حیائی بہت ہے، اگر بے حیائی نہ ہو تو یہ بڑی اچھی جگہ ہے۔

مجھے بارہ سال ہو گئے یہاں آئے اور آٹھ سال سے میں نے نہ ہی ٹی وی دیکھا اور نہ ہی ریڈیو سُنا۔

یہ جو کیسٹیں گاڑی میں پڑی ہیں یہ قران مجید کی ریکارڈنگ ہے۔ بس گاڑی چلاتا ہوں، نماز پڑھتا ہوں اور آرام کرتا ہوں۔

بھائی جان آپ نماز پڑھتے ہیں؟

روزے رکھے تھے۔

یہ آپ نے بہت اچھا کیا۔

میں تو جب لاہور بھی چھٹی پر جاتا ہوں تو اپنے بچوں کو ٹی وی نہیں دیکھنے دیتا۔

بلکہ جب لاہور سے چلتا ہوں تو جہاز میں بیٹھ کر ایک ہی دعا مانگتا ہوں کہ یا باری تعالیٰ میں تو اپنے بچوں کو ٹی وی نہیں دیکھنے دیتا، لیکن مجھے غیب کا علم نہیں ہے اور اگر وہ چھپ کر ٹی وی دیکھتے ہیں تو مجھے معاف کر دینا۔‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد