BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 August, 2004, 03:04 GMT 08:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لڑکی پروانوں سے جان کیسے چھڑائے
روسی لڑکی
”میں تم سے بات نہیں کرنا چاہتی”
روسی لڑکیوں نے ناپسندیدہ لڑکوں سے جان چھڑانے کا ایک آسان طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

روس میں سرکاری طور شروع کی جانے والی ایک سروس کے ذریعے لڑکیاں لڑکوں کو با آسانی بتا سکتی ہیں کہ وہ ان سے بات نہیں کرنا چاہتی۔

اس سروس کے آغاز کے بعد روس میں لڑکیاں کسی ناپسندیدہ لڑکے کو ٹیلیفون نمبر بتانے سے نہیں گھبراتیں اور اس سے اگلے روز فون پر بات کرنے کا وعدہ کر کے جان چھڑا لیتی ہیں۔

لیکن اس لڑکے کو یہ نہیں معلوم کہ اگلے روز اس نمبر پر اس کو ایک مرد کی آواز سنائی دے گی۔

نئی سروس کے تحت فون کرنے والے کو مرد کی آواز میں بتا دیا جاتا ہے کہ جس نے اسے ٹیلیفون نمبر دیا تھا وہ اس سے بات نہیں کرنا چاہتی۔

ماسکو میں یہ سروس کافی مقبول ہو رہی ہے۔ فریش گروپ نامی کمپنی جس نے یہ سروس شروع کی تھی نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ دس ہزار بار اس سروس کا استعمال کیا گیا

۔کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ رابطہ کرنے والوں کے جواب کو ریکارڈ کرنے والا وائس میل بھر چکا ہے اور انہیں اس وائس میل باکس کو سننے کے خیال سے ہی خوف آتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد