”ممنوعہ ویب سائٹسں کھولیں" | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو وہ تمام ویب سائٹس دوبارہ کھول دینی چاہئیں جو گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر بند کر دی گئی تھیں ۔ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد امریکی حکام نے تقریباً 36 سائٹس اور 600 سے زائد پبلک ڈیٹا بیس بند کر دئے تھے۔ لیکن رینڈ کارپوریشن نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ ٹھکانوں مثلاً ہوائی اڈوں ، بجلی کے کارخانوں اور دوسرے اہم مقامات کی تفصیلات دوسری جگہ دستیاب ہیں۔ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد انٹرنیٹ پر کھلے عام معلومات کی فراہمی کے بارے میں بحث چھڑ گئی تھی۔ان حملوں کے بعد انٹرنیٹ سے غائب ہونے والی معلومات میں خطرناک کیمیکلز سے متعلق معلومات بھی تھیں۔ ریسرچ کرنے والوں نے تقریباً سات ہزار وفاقی ویب صفحات کا جائزہ لیا اور نتیجہ نکالا ہے کہ ان میں سے کسی میں بھی ایسی معلومات نہیں جو کسی بھی دہشت گرد کے لئے اہم ہوں۔ زیادہ تر مواد یا اعدادو شمار نصابی کتابوں ، غیر سرکاری ویب سائٹس اور ریسرچ کی کتابوں میں مل سکتا ہے ۔ بظاہر رپورٹ میں ان لوگوں کی حمایت کی گئی جو بش انتظامیہ پر الزام لگاتے ہیں کہ دہشت گردی کے خطروں کے سبب بہت سخت کارروائی کر رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||