BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 June, 2004, 11:41 GMT 16:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قحبہ خانے نے قومی جھنڈا جیتا
جرمنی کا جھنڈا
جرمنی کے ارکان پارلیمان اس بات پر سخت برہم ہیں کہ پارلیمنٹ کی عمارت پر لہرانے والا جھنڈا نیلامی میں ایک قحبہ خانے کی انتظامیہ نے خرید لیا ہے۔

قحبہ خانے کی میڈم نے جھنڈا حاصل کرنے کے بعد اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ اس قومی علامت کو اپنے کاروبار کے مرکز کی عمارت پر لہرائیں گی۔

جرمنی کی حکومت نے فنڈز جمع کرنے کے لیے انٹرنیٹ کے ذریعے جھنڈے کی فروخت کا اعلان کیا تھا۔

نیلامی کے منتظمین کو آخر تک جیتنے والے شخص کی شناخت کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔ جھنڈا چار ہزار بیس ڈالر میں بِکا۔

اس نیلامی میں انتیس ہزار چھ سو چھتیس افراد حصہ لیا۔

جرمنی کے ایک اخبار نے اپنی سرخی میں سوال اٹھایا کہ آیا پارلیمانٹ کے جھنڈے کو ایک قحبہ خانے پر لہرانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

اخبار نے خبر کے ساتھ تصاویر شائع کیں جن میں قحبہ خانے میں کام کرنے والی لڑکیاں نیم برہنہ حالت میں جھنڈے کو سیلوٹ کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد