BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 May, 2005, 13:22 GMT 18:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کلیمنتینا:’رہائی متوقع ہے‘

کئر انٹرنیشنل کے لیے کام کرنے والی کلیمنتینا کینٹونی کو سولہ مئی کو اغوا کیا گیا تھا۔
کئر انٹرنیشنل کے لیے کام کرنے والی کلیمنتینا کینٹونی کو سولہ مئی کو اغوا کیا گیا تھا۔
افغانستان میں حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اطالوی امدادی کارکن کلیمنتینا کنتونی کو جلد ہی اغواکاروں سے رہا کرا لیا جائے گا۔

افغانستان کے مسلح دستوں نے کابل اور اس کے اطراف میں اضافی تلاشی چوکیاں قائم کر دی ہیں اور مشکوک مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایک اعلی پولیس افسر شیر آغا نے بی بی سی کو بتایا کہ شہر کے تمام داخلی راستوں پرگاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

اس دوارن وزارت داخلہ کے اہلکاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ کینتونی کو جلد ہی رہا کرا لیا جائے گا۔ ایک اہلکار نے مزید بتایا کہ پولیس اور خفیہ سروس کے افسران اس وقت کاروائی میں مصروف ہیں۔

ایک اغواکار نےایک بین الاقوامی ریڈیو کو دیےگئےانٹرویومیں دھمکی دی تھی کہ اگر حکومت نے منگل کی رات تک ان کی شرائط تسلیم نہ کیں تو وہ مغویہ کو قتل کر دیں گے۔

اغواکاروں کا مطالبہ ہے کہ ملک میں شراب کی درامد پر پابندی لگائی جائے اور اسکولوں کی جگہ مدرسے قائم کئے جائیں۔ وہ یہ مطالبہ بھی کر رہے ہیں کہ نوجوانوں سے متعلق ایک ریڈیو پروگرام بند کیا جائے۔

بتیس سالہ کلیمنتینا کنتونی 2003 سے کابل میں امدادی کام کر رہی ہیں ۔ وہ ایک ایسی تنظیم سے وابستہ ہیں جو تقریبا دس ہزار بیواؤں اور ان کے بچوں کی مدد کر رہی ہے۔

انہیں 16 مئی کو کابل سے اغوا کیا گیا تھا ۔ان کی رہائی کے حق میں سیکڑوں بیواؤں نے کابل میں مظاہرے کئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد