BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 27 May, 2005, 20:04 GMT 01:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شاہ فہد ہسپتال میں داخل
شاہ فہد
شاہ فہد 1982 سے سعودی عرب کے بادشاہ ہیں۔
سعودی عرب میں شاہ فہد کو جمعہ کے روز ہسپتال لے جانے کے بعد ملک میں غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق شاہ فہد کی صحت ٹھیک ہے اور انہیں طبی معائنے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ لیکن صحب کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کچھ ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ شاہ فہد کو نمونیہ ہو سکتا ہے۔

غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق ملک میں چوکسی کی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے لیکن ان اطلاعات کی حکام نے تردید کی ہے۔

شاہ فہد سن انیس سو بیاسی سے سعودی عرب کے بادشاہ ہیں لیکن پچھلے کئی برس سے بیمار ہیں۔

انیس سو پچانوے میں انہیں ایک دورہ پڑا تھا جس کے بعد سعودی ریاست کے سربراہ کے زیادہ تر فرائض شہزادہ عبداللہ انجام دے رہے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجینسی کی طرف سے ان کی بیماری کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ پاسبانِ حرمینِ شریفین کو صحت بخشے۔‘

سرکاری خبر رساں ایجینسی نے ان کی بیماری کی تفصیلات نہیں بتائیں لیکن ایک غیر شناخت شدہ ذرائع کے مطابق شاہ فہد بخار میں مبتلا ہیں اور ان کے ’پھیپھڑوں میں پانی داخل ہوگیاہے۔‘

ایک عرب اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو یہ بھی بتایا ہے کہ شاہ فہد کو نمونیا ہے اور ان کی حالت ’بہت سنجیدہ‘ ہے۔ تاہم اہلکار کے ملک میں مبینہ طور پر چوکسی کی حالت نافذ کیا جانا محض ایک احتیاطی تدبیر ہے اور کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ ملک میں ایمرجینسی نافذ کردی گئی ہے اور سیکورٹی فورسز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

اگرچہ شاہ فہد ، جن کی عمر اسی برس سے زیادہ ہے، کئی برسوں سے محض علامتی طور پر سعودی عرب کے سربراہ ہیں لیکن وہ اب بھی علاقے میں ایک شخصیت تصور کئے جاتے ہیں اور سعودی عرب میں آخری حکم انہی کا چلتا ہے۔

سعودی عرب دنیا میں تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور بدھ کے روز ان کی بیماری کی خبر کی وجہ سے سعودی سٹاک کی قیمت میں پانچ فیصد کمی واقع ہوگئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد