سعودی خاتون: میں کیا کرنا چاہتی ہوں؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
میری شادی کم عمر میں ہوگئی جس کا میری زندگی پر کافی اثر ہوا ہے۔ بڑی ذمہ داریاں تھیں اور سیکھنے کا ایک دور بھی۔ اب میں زیادہ ذمہ داریاں سنبھالنے کی کوشش کررہی ہوں کیوں کہ اب میں ماں بننے والی ہوں۔ میرے لئے سب سے جو اہم بات ہے وہ یہ ہے کہ میں اپنی پڑھائی مکمل کرلوں۔ یہ ایک ایسے شخص کے لئے اتنا آسام کام نہیں ہے جو ہاؤس وائیف ہے اور ماں بننے والی ہے۔ تاہم میں پڑھائی مکمل کرنے اور یونیورسٹی کی ڈگری حاصل کرنے کو ترجیح دیتی ہوں۔ میں اپنی زندگی میں اپنے شوہر، حمل، تعلیم اور سماجی زندگی کے درمیان ایک توازن پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہوں! میں پڑھائی کررہی ہوں کہ بچوں کے ساتھ کیسے پیش آیا جائے، انہیں تعلیم کیسے دی جائے اور ان کی پرورش کیسے کی جائے۔ بچوں کی تعلیم میں مذہب کے کردار کو سمجھنا میرے لئے، اور اچھی فیملی کے لئے کافی اہم ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ میں تعلیم مکمل کرلوں، مجھے نوکری مل جائے تاکہ میں سماج میں مفید شخص کا کردار ادا کرسکوں۔ میں چاہوں گی کہ ایک نرسری قائم کروں، تعلیم کے نئے طریقے تلاش کروں جس سے بچوں میں اس ماحول سے انسیت پیدا ہو جس میں وہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ یہ ممکن ہوسکتا ہے اگر میں اچھی پلاننگ کروں اور یہ پلان میری نرسری میں کام کرنےوالے سبھی ملازموں کو قبول ہو۔ میں کھانا بنانے کا شوق بھی رکھتی ہوں، اور میرے شوہر مجھے اس سمت میں کچھ کرنے کے لئے ہمت بڑھارہے ہیں۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں اپنا ٹیلنٹ ضائع نہ کروں اور گھر سے یا کہیں اور سے بزنس شروع کرنے کے بارے میں سوچوں۔ ہوسکتا ہے کہ میں ایک دن ایک ریستوراں قائم کروں اور لوگوں کو ایک اچھے ڈیزائن اور ماحول میں اچھا کھانا فراہم کرسکوں۔ میں اس سوچ میں بھی ہوں کہ خواتین کے لئے کپڑوں کا خصوصی دکان چلاؤں۔ مجھے امید ہے کہ میرے شوہر اسے بنانے، ڈیزائن کرنے اور مینیج کرنے میں مدد کریں گے۔ پھر میں فیصلہ کروں گی کہ اس میں کیا فروخت کیا جائے۔ اس طرح کے دکان جدہ میں نہیں ہیں۔ میری زندگی میں سب سے اہم میرے والد اور میری ماں ہیں جنہیں میں بھول نہیں سکتی۔ مجھے ان کے لئے بہت کچھ کرنا ہے۔ میرے شوہر بھی میری زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، وہ میری ہمت افزائی کرتے ہیں، میری مدد کرتے ہیں، میرے ہرکام میں، جیسے تعلیم حاصل کرنے میں۔ وہ مجھے خوشی محسوس کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ نوٹ: بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر ’آپ کی آواز‘ کے تحت آپ بھی ہمیں لکھ سکتے ہیں کہ آپ اپنی زندگی میں کیا کرنا چاہیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||