سعودیہ: اصلاح پسندوں کو جیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب میں ایک عدالت نے تین اصلاح پسندوں کو ’بغاوت پر اکسانے اور حاکم وقت کی حکم عدولی‘ کرنے پر چھ سے نو سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔ سزا پانے والے تینوں افراد کو مارچ دو ہزار چار میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے سعودی حکمرانوں کو آئینی حکومت قائم کرنے اور تیزی سے اصلاحات کرنے پر زور دیا تھا۔ ان کے ساتھ مزید افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن انہیں آئندہ اصلاحات کا مطالبہ نہ کرنے کے وعدے پر چھوڑ دیا گیا۔ تینوں افراد نے یہ کہتے ہوئے مقدمے کے دوران اپنے دفاع میں کچھ نہیں کہا کہ اس کی سماعت بند کمرے میں ہو رہی تھی۔ ان پر مغربی اصطلاحات استعمال کرنے، عدم استحکام پیدا کرنے اور دستخط حاصل کرنے کی مہم چلانے کے الزامات لگائے گئے تھے۔ شاعر علی الدمینی، کو نو سال قید، عبداللہ الحمد کو سات سال اور متروک الفالح کو چھ سال قید کی سزا سنائی گئی۔ صحافیوں اور ان تینوں افراد کے رشتہ داروں کو مقدمے کی کارروائی نہیں دیکھنے دی گئی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||