 |  ہنگری کے وزیر اعظم اپنے بیان پر معافی مانگ چکے ہیں |
سعودی عرب نے ہنگری کے وزیر اعظم کے اس بیان کے بعد اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے جس میں انہوں نے سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے ارکان کو عرب دہشت گرد کہا تھا۔ ہنگری کے وزیر اعظم اپنے بات پر معافی مانگ چکے ہیں جو انہوں نے ایک نجی محفل کے دوران کہی تھی۔ انہوں نے یہ بات ہنگری اور سعودی عرب کے درمیان ایک فٹبال مقابلے کا ذکر کرتے ہوئے کہی تھی۔ ان کے بیان کے بعد فوراً عرب ممالک کے سفیروں کا بداپیسٹ میں ایک اجلاس ہوا تھا۔ اس وقت عرب سفیروں نے کہا تھا کہ اس واقعے سے عرب دنیا اور ہنگری کےتعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔ اطلاعات کے مطابق ہنگری کی پارلیمان کے سپیکر کا ریاض کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ |