 |  سعودی عرب حالیہ کچھ عرصے سے تشدد کے واقعات کی زد میں ہے۔ |
سعودی عرب میں حکام نے کہا ہے کہ حفاظتی دستوں کے ساتھ سارا دن جاری رہنے والے ایک مقابلے میں تین مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام اور مبینہ عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ اس وقت شروع ہوا جب حکام نے الراس شہر میں ایک گھر کو گھرے میں لیا۔ حکام نے کہا کہ اس واقعہ میں پندرہ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق دو عسکریت پسند قریبی عمارتوں میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جہاں سے انہوں نے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ مئی سن دو ہزار تین میں ریاض میں بم دھماکوں میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد سے سعودی عرب میں حکام نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہوئی ہے۔ |