BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 May, 2005, 13:50 GMT 18:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ: سرکاری فنڈ سے مذہبی پرچار
سلور رنگ
سرکاری بجٹ کو مذہب کے فروغ کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا
امریکہ میں شہری حقوق کے ادارے نے حکومت کے خلاف جنسی تعلق سے پرہیز کے پروگرام کو فنڈز مہیا کرنے پر مقدمہ دائر کیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ سلور رنگ نام کا یہ پروگرام اس اصول کی خلاف ورزی کرتا ہے جس کے تحت سرکاری بجٹ کو مذہب کے فروغ کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

نوجوانوں کے لئے اس پروگرام کو محکمہ صحت اور انسانی بہبود سے ایک ملین ڈالر سے زائد رقم دی جا چکی ہے۔یہ فنڈ حکومت کی جانب سے جنسی تعلیم کو عام کرنے کے لئے دی جاتی ہے۔

حکومت سے یہ گرانٹ لینے والے کئی ادارے مذہبی ہیں اور ان اداروں کومذہبی مقاصد کے لئےحکومت کے فنڈز کا استعمال کرنے کا حق نہیں ہے

بوسٹن کی وفاقی عدالت میں پیش کئے جانے والے مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ فنڈز کا استعمال نوجوانوں کو خود کو یسوح مسیح کے لئے وقف کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

شہری حقوق کے ادارے کی وکیل جولی اسٹرن برگ نے بتایا کہ عدالت نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی رقم کا استعمال مذہب کو پھیلانے کے لئے نہیں کیا جا سکتا۔

اس پروگرام میں شریک لوگ سلور کی انگوٹھی پہنتے ہیں جو اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ وہ شادی ہونے تک جنسی عمل سے پرہیز کریں گے۔

ادارے نے شکایت کی ہے کہ اس انگوٹھی پر بائیبل کی آیات کندہ ہیں جس کا مطلب ہے ’خدا چاہتا ہے کہ آپ پاک اور مقدس رہیں اس لئے آپ جنسی برائیوں سے دور رہیں ‘۔

خبر ساں ایجنسی اے پی کے مطابق محکمہ صحت اور انسانی بہبود کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ زیر سماعت درخواست پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔

سلور رنگ تھنگ پروگرام کے بانی اور صدر ڈینی پیٹن نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ یہ پروگرام عقیدے پر مبنی ہے لیکن سرکاری فنڈز کا استعمال ہمیشہ ہی مناسب ڈھنگ سے کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد