’جوہری پروگرام جاری رکھاجائے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کی پارلیمان، جس میں قدامت پسندوں کو برتری حاصل ہے، نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ جوہری توانائی پیدا کرنے کے عمل کو جاری رکھا جائے۔ نامہ نگاروں کے مطابق اس قرارداد کا مقصد حکومت پر دباؤ بڑھانا ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی سمیت ایران کے جوہری پروگرام کو ترک نہ کرے۔ مغربی حکومتوں کو خدشہ ہے کہ نیوکلیئر فیول سائیکل کی صلاحیت حاصل کر لینے سے ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قابل ہو جائے گا۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی حکومتیں ایران کو اس بات کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ وہ اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرے۔ دوسری طرف امریکہ ایران سے کہہ چکا ہے اگر ایران اپنا جوہری افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کرتا ہے تو اسے سیکورٹی کونسل کی طرف سے پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||