BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 May, 2005, 09:41 GMT 14:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانیہ انتخابی مہم کا آخری دن
بیلٹ باکس
تمام جماعتیں آخری دن کی مہم میں مصروف
برطانیہ میں انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے اور تمام سیاسی جماعتیں رائے دہندگان کو لبھانے کی آخری کوششیں کر رہی ہیں۔

لیبر پارٹی کے رہنما ٹونی بلیئر کنزرویٹیوپارٹی پر اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے ان دعوں کو دہرائیں گے کہ یہ جماعت ملک کی معیشت اور سرمایہ کاری کو خطرے میں ڈال دے گی۔

ٹوری لیڈر مائیکل ہاورڈ اپنی انتخابی مہم میں برطانیہ کو ایک نئی امید دینے کا وعدہ کر رہے ہیں۔

جبکہ چارلس کینڈی کا کہنا ہے کہ لبرل ڈیموکریٹ کے مثبت نظریے کی وجہ سے اسے ریکارڈ حمایت مل رہی ہے۔

روز نامہ ٹائمز کے سروے کے مطابق لیبر پارٹی کو 41 فیصد ، کنزر ویٹو کو 27 جبکہ لبرل ڈیموکریٹ کو 23 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

بی بی سی نیوز نائٹ کی سیاسی ایڈیٹر مارتھا کیرنی کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی کے خصوصی مشیر کے مطابق ابھی تک کے پوسٹل ووٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی ایسی کئی نشستوں کو گنوا سکتی ہے جن پر بہت کم فرق سے ہار جیت کا فیصلہ ہوتا ہے۔

مسٹر بلیئر ایک بار پھر چانسلر گورڈن براؤن کے ساتھ مل کر لیبر پارٹی کے حامیوں کو واپس پارٹی میں لانے کی کوشش کریں گے۔

منگل کو ہیڈرز فیلڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لیبر رہنما نے لوگوں کوکنزرویٹیو حکومت کے خطرات سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہا’ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اس ملک کا ہر شخص اس بات سے آگاہ ہو جائے کہ ہماری معیشت ، ہمارا نیشنل ہیلتھ سسٹم ( این ایچ ایس) اور ہمارے اسکولوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔ اور یہ تمام چیزیں ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں۔

لیبر پارٹی کے رہنماؤں کی خواہش ہوگی کہ آخری دن کی انتخابی مہم میں عراق کے مسلے پر دلائل حاوی نہ ہو جائیں ۔

کنزرویٹیو پارٹی اپنے لائحہ عمل کے ٹائم ٹیبل کے فروغ کے لئے چار قومی اخبارات میں اشتہار دے رہی ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ رائے دہندگان سیاست دانوں کے ہاتھوں مایوس ہوہو کر پریشان ہو گئے ہیں اور ان تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے جب کنزرویٹیو حکومت آٹھ ترجیحاتی مسائل پر کام پورا کر لیگی۔

مائیکل ہاورڈ
آخری دن کی انتخابی مہم زوروں پر

مسٹر ہاورڈ سرے اور یارک شائر کا دورہ کریں گے جہاں وہ ایمیگریشن کنٹرول ، صاف ستھرے ہسپتال ، اسکول ، ٹیکس میں کمی اور دیگر پالیسیوں پر روشنی ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کے بارے میں ان کی سوچ کا مرکز سیاست دانوں پر نہیں بلکہ پروفیشنلز پر اعتماد ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ لیبر پارٹی نے ٹیکس دہندگان کی رقم ضائع کی ہے ۔

اپنی پارٹی کے اقتصادی منصوبوں پر تمام حملوں کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ لیبر پارٹی کو اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے ٹیکسوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

لبرل ڈیمو کریٹ رہنما مسٹر کینڈی اس موقع پر دلیل دے رہے ہیں کہ ان کے انتخابات کا موضوع یہ ہونا چاہئے کہ لوگ کس طرح کا ملک چاہتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد