BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 April, 2005, 21:09 GMT 02:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سپین میں 11/9 کے مقدمے کا آغاز
عماد
عماد یارکس پر الزام ہے کہ وہ سپین میں القاعدہ کے گروہ کو منظم کرتے تھے
سپین کی ایک عدالت میں تین افراد پر گیارہ ستمبر 2001 کو امریکہ پر ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی میں مدد دینے کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

ان تین افراد میں ایک عماد یارکس پر الزام ہے کہ وہ سپین میں القاعدہ کے گروہ کو منظم کرتے تھے اور ان کے بلائے ہوئے ایک اجلاس میں انیس ایسے افراد بھی شریک ہوئے تھے جو بعد مبینہ طور پر 11/9 کے حملوں میں شریک ہوئے۔

ایک اور شخص پر الزام ہے کہ اس نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی فلم بندی کی اور بعد میں یہ فلم حملے سے قبل شدت پسندوں کو فراہم کی۔

یہ لوگ ان چوبیس افراد میں شامل ہیں جن پر سپین میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ یورپ میں یہ القاعدہ سے تعلق رکھنے کے ملزمان پر سب سے بڑا مقدمہ ہے۔

تمام ملزمان نے خود پر لگائے جانے والے الزامات سے انکار کیا ہے۔

جمعہ کو جب ان چوبیس ملزمان کو عدالت لایا گیا تو کڑے حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے اور عدالت پر ہیلی کاپٹر بھی چکر لگا رہے تھے۔

جب ملزمان پر لگائی جانے والی فردِ جرم پڑھی جا رہی تھی تو انہیں عدالت میں بنائے گئے بلٹ پروف کمرے میں بٹھایا گیا تھا۔ تمام ملزمان شام اور مراکش کے پیدائشی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد