BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جاپان کے خلاف مزید مظاہرے
چین مظاہرے
جاپانی وزیر خارجہ اتوار کو چین کا دورہ کر رہے ہیں
چین کے شہر شنگھائی میں ہزاروں لوگوں نے جاپان کے خلاف تازہ مظاہروں میں حصہ لیا ہے

مظاہرین نے چینی جھنڈے لہرا تے ہوئے جاپان کے کونسل خانے کو گھیرے میں لے لیا اور عمارت پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو قونصل خانے کے اندر گھسنے سے روک دیا اور لاؤڈ سپیکر کے ذریعے پرامن رہنے کی اپیل کی۔

چینی لوگ جاپان میں چھپنے والی تاریخ کی ایک کتاب کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جس میں ان کا کہنا ہے کہ جاپان کے جنگی مظالم پر پردہ ڈالا گیا ہے ۔

مظاہرین نے دس ایسے رستورانوں اور شراب خانوں کو نقصان پہنچایا جہاں جاپانی لوگ کھانے کے لیے جاتے ہیں۔

جاپانی وزیر خارجہ نوبوتاکا مچی مورا نے ان مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں انتہائی افسوس ناک قرار دیا۔ جاپانی وزیر خارجہ اتوار کو چین کا دورہ کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ دورے کے دوران ان مظاہروں کے خلاف سخت احتجاج کریں گے۔

انہوں نے چین کے اعلیٰ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ چین میں مقیم جاپانیوں کی زندگیوں اور املاک کا تحفظ کیا جائے۔

پولیس نے مظاہرے کرنے پر لوگوں کو خبردار کیا ہے لیکن اس کے باوجود تازہ ترین مظاہرے ہوئے ہیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ جاپانی فوج نے چین کے شہر نان جنگ میں اڑھائی لاکھ شہریوں کا قتل عام کیا تھا لیکن کتاب میں اسے صرف ایک ’واقعہ‘ کہا گیا ہے۔

مظاہروں کا آغاز سنیچر کو دارالحکومت بیجنگ سے ہوا تھا جس میں دس ہزار لوگوں نے شرکت کی تھی۔ سن انیس سو ننانوے کے بعد شہر میں یہ سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔

چین کےمشرقی شہر ہانگ ذو میں بھی تقریباً دس ہزار مظاہرین نے شہر کی سڑکوں پر مظاہرے کیے۔

بیجنگ میں حکام نے ایک بیان میں لوگوں سے مظاہروں میں حصہ نہ لینے کی اپیل کی ہے۔حکومت نے تیاننمن سکوئر میں احتجاج روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔ سکوئر میں داخل ہونے والوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

اسی طرح جاپان کے سفارتخانے کے باہر بھی پولیس کی بڑی تعداد موجود ہے۔

جاپان کے سکیورٹی کونسل میں مستقل رکنیت کے لیے کوششوں کی وجہ سے بھی چین میں جاپان کے خلاف شدید جذبات پائے جاتے ہیں۔

ان مظاہروں کی وجہ سے گزشتہ دس روز میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد