BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہلاکت کے دس سال بعد بھی گھر میں
News image
جاپانی شہر ایتامی کا معمر ترین شخص دس سال قبل مرنے کے باوجود بھی اپنے گھر میں موجود تھا۔

اس کے بچوں نے اس کی لاش کو حنوط کر کے کمرے میں رکھا ہوا تھا۔

جاپان کے شہر ایتامی کے کوجیرو کونیکا کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ ایک سو سات برس کی عمر میں شہر کا سب سے معمر ترین انسان ہے۔

لیکن اس شخص کے ایک رشتہ دار نے پولیس کو مطلع کیا کہ شاید یہ مر چکا ہے۔ اس شخص کی حنوط شدہ لاش صاف ستھرے کپڑوں میں ملبوس بستر میں ملی اسی گھر میں جس میں وہ اپنے تین بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔

اس کی اولاد کا کہنا تھا کہ ان کا خیال تھا کہ ان کے والد ابھی زندہ ہیں۔ شہر کا میئر ہر سال اس جب اس عمر رسیدہ شخص سے ملنے آتا تو بچے اسے یہ کہہ کر ملنے نہیں دیتے کہ ان کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

شہری بلدیہ کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ وہ مرحوم کے خاندان سے وہ تمام تحفے اور پیسے واپس مانگنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ جو 1999 سے ہر سال ان کو مل رہے تھے۔

کوجیرو کونیکا کو شہرکی بلدیہ ہر سال تیس ہزار ین اور قیمتی کمبل کا تحفہ پیش کرتی تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد