ڈھاکہ، عمارت گرنے سے26 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب گرنے والی ایک نو منزلہ عمارت کے ملبے سے امدادی کارکن پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امدادی کارکنوں نے اسی افراد کو زندہ نکال لیا ہے جبکہ ابھی تک چھبیس لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ امدادی کارکنوں کو خدشہ ہے کہ سینکڑوں لوگ اب تک ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سو پچاس افراد ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ پولیس نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کے زندہ نکالے جانے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔ آگ بجھانے والے عملے کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ ’ہم نے چار لاشین نکالی ہیں لیکن خدشہ ہے کہ ابھی دو سو سے زائد افراد ملبے کے نیچے دبے ہیں۔‘ حادثے کا شکار ہونے والی یہ عمارت کپڑا بنانے کی فیکٹری تھی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ آدھی رات کے قریب پیش آیا۔ عمارت میں موجود زیادہ تر لوگ رات کی شفٹ میں کام کر رہے تھے۔ ایک عینی شاہد نے ایک ٹی وی کو بتایا کہ ’چند لمحوں میں عمارت زمین بوس ہوگئی۔‘ پولیس کا کہنا کہ یہ حادثہ عمارت میں ایک بوائلر کے پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||