BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 December, 2004, 16:08 GMT 21:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چالیس لاکھ مسلمانوں کا اجتماع
بسوا اجتماع حج کے بعد دنیا بھر میں مسلمانوں کا دوسرا بڑا اجتماع مانا جاتا ہے۔
بسوا اجتماع حج کے بعد دنیا بھر میں مسلمانوں کا دوسرا بڑا اجتماع مانا جاتا ہے۔
بنگلہ دیش میں ہونے والا سالانہ مذہبی اجتماع آج ختم ہوگیا۔ اسے حج کے بعد دنیا بھر میں مسلمانوں کا دوسرا بڑا اجتماع مانا جاتا ہے۔

تین روزہ بسوا اجتماع ہر سال ڈھاکہ سے باہر ٹونگی کے مقام پر منعقد ہوتا ہے۔ شرکاء نے مکے کی طرف ہاتھ اٹھا کر امن و سلامتی کی دعائیں مانگیں جبکہ علماء نے قران کی تلاوت و تفسیر کی۔

بی بی سی ڈھاکہ کے نامہ نگار ولی الرحمان کا کہنا ہے کہ دورانِ اجتماع سیاست پر بحث ومباحثہ کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی اور زیادہ تر تقاریر میں امنِ عالم پر بات کی گئی۔ یہ تقاریر بنگالی، اردو اور عربی میں کی گئیں۔

اجتماع کے دوران امن وعامہ برقرار رکھنے کے لیے تقریباً آٹھ ہزار پولیس اور پیرا ملٹری کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

دریائے تراگ کے کنارے ایک سو ساٹھ ایکڑ پر لگائے جانے والے بوری کے عارضی خیموں کے لیے خاص طور پر سیکیورٹی بڑھائی گئی تھی۔

اجتماع کا اختتام نماز پر ہوا جس میں بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم بیگم خالدہ ضیاء اور صدر ایاج الدین احمد نے بھی شرکت کی۔

نماز کے خطبے کے دوران ایک مذہبی عالم کا پیغام تھا کہ ’ہمیں قرآن کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنا اور مسلمانوں کو متحد کرنا ہوگا۔‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد