BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 October, 2004, 15:06 GMT 20:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش:فیصلہ 30 سال بعد
مجیب الرحمن
بنگلہ دیش کے پہلے صدر مجیب الرحمن کے ساتھیوں کو قتل کرنے والوں کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔
بنگلہ دیش کے پہلے صدر مجیب الرحمن کے چار ساتھی سیاستدانوں کو قتل کرنے والے تین فوجیوں کو تیس برس بعدموت کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزائے موت کے حقدار پائے جانے والے تینوں فوجی پہلے ہی بگھوڑے ہو چکے ہیں اور پولیس کو یقین ہے کہ وہ ملک سے جا چکے ہیں۔

جن لوگوں کو سزا سنائی گئی ہے وہ نچلے درجے کے اہلکار تھے۔
مقدمہ پچھلے تیس سال سے چل رہا تھا۔جن دوسرے بارہ سینئر فوجی حکام کو سزائے موت کا حکم ہوا تھا ان کی سزا کو عمر قید میں بدل دیا گیا ہے۔ان کو فوج سے پہلے ہی برطرف کیا جا چکا ہے۔

ڈھاکہ کی سیشن کورٹ نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے اعلان کیا کہ عوامی لیگ کے سیاستدان سید نذرالاسلام ، منصور علی اور قمرالزمان کے قتل کے جرم میں رسالدار مصلح الدین، دافعدار مرافت علی شاہ اور دافعدار ابوالحسن مریدا کو سزائے موت دی جاتی ہے۔

مقدمہ کا فیصلے سنائے جانے کے وقت عدالت میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ گیارہ فوجی افسروں جن کو ملک کے پہلے صدر مجیب الرحمن کو 1975میں قتل کرنے کے الزام میں دی گئی تھی، کی اپیل پر ان کی سزائے موت کے فیصلے پر نظر ثانی کر رہی ہے۔

مجیب الرحمن کے قتل کا مقدمہ 1996 میں ان کی بیٹی شیخ حسینہ واجدکے اقتدار میں آنے کے بعد شروع ہوا تھا۔

پروگرام کے مطابق عوامی لیگ کے چار سیاستدانوں کے مقدمے کا فیصلہ سات ستمبر کو سنایا جانا تھا لیکن جج کے بیمار ہونے کی وجہ سے اسے ملتوی کیا جاتا رہا۔

عوامی لیگ نے حکمران جماعت نیشنل پارٹی پر الزام لگایا ہے کہ وہ عدالت پراثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد