BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 April, 2005, 07:33 GMT 12:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دہشت گردی: امریکہ میں مشقیں
مشقوں
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے ادارے ایسے کام کر رہے تھے جیسے حملے حقیقی ہوں
امریکہ میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

دس روز تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں دس ہزار سے زائد لوگ حصّہ لے رہے ہیں۔ برطانیہ اور کینیڈا بھی ان مشقوں میں شامل ہیں اور ان پر سولہ ملین ڈالر اخراجات آئیں گے۔

پیر کے روز نیو جرسی میں مصنوعی حیاتیاتی اور کونیکٹیکٹ میں کیمیائی حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں اصل حیاتیاتی یا کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کیے گئے تاہم مشقوں میں حصّہ لینے والے افسران اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے ادارے ایسے ہی جوابی کارروائی کرتے ہیں جیسے حقیقی معنوں میں یہ ہتھیار استعمال ہوئے ہوں۔

عینی شاہدین کے مطابق نیو جرسی میں ایک یونیورسٹی کیمپس میں حملے کے دوران پولیس اور دوسرے اہلکارورں کو تیزی سے ایک جلتی ہوئی گاڑی کی طرف بڑھتے ہو ئے دیکھا گیا۔

اسی طرح کونیٹیکٹ میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کے نتیجے میں بسوں کے الٹنے کے بعد درجنوں افراد کو ادھر ادھر پڑے دکھایا گیا۔

ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ کیمیائی اور حیاتیاتی حملوں کی مشقوں کا انتخاب محض اس لیے کیا گیا ہے کہ اس طرح کے حملے ممکن ہیں تاہم ایسے حملوں کی کوئی خفیہ اطلاعات نہیں ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد