عراق میں پانچ افراد ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شمالی حصے میں ہونے والے ایک خودکش بم حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ بغداد کے شمال میں تقریباً دو سو کلومیٹر دور شہر طزخرمتو میں کرکوک کو جانے والی سڑک پر واقع فوجی ناکے کے قریب پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم دو عراقی فوجی بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ فوجی ناکہ ایک مزار کی حفاظت کے لیے قائم کیا گیا تھا جہاں ہزاروں شیعہ مسلمان مذہبی عقیدت کے سبب آتے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ عراق میں تیس جنوری کے انتخابات کے بعد باغیانہ حملوں میں کمی کے سبب حالیہ ماہ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے البتہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ تعطل عارضی ہے یا شدت پسندوں کی نئی حکمت عملی۔ تاہم شدت پسند اب عراقی حکومت اور سیکیورٹی حکام کو نشانہ بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||