عراق: 6 امریکی 30عراقی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق جاری تشدد کے مخلتف واقعات میں چھ امریکی اور تیس سے زائد مزاحمت کارعراقی ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے قریب ہی اس کے فوجیوں اور مزاحمت کاروں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ کے نتیجے میں چوبیس مزاحمت کار ہلاک ہوئے ہیں۔ ان ذرائع کا کہنا کہ عراقی دارالحکومت سے بیس میل کے فاصلے پر ایک اور جھڑپ میں میں چھ امریکی فوجی اور سات مزاحمت کار ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اتوار کو عراق کے شمالی شہر موصل میں ایک خود کش حملے میں عراقی انسدادِ بدعنوانی پولیس کے سربراہ کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق موصل میں پولیس بلڈنگ کی احاطے میں ایک خود کش حملہ آور نے حملہ کیا جس میں عراقی اینٹی کرپشن پولیس کے سربراہ ولید کشمولا ہلاک اور دیگر تین افراد زخمی ہو گئے۔ اس حملے کی ذمہ داری عراق میں القاعدہ کے گروہ نے قبول کی ہے =۔ بتایا جاتا ہے کہ مزاحمت کاروں نے اس کے بعد ولید کشمولا کے جنازے پر بھی حملہ کیا اور مزید دو افراد کو ہلاک کر دیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||