امریکہ اور یورپ میں تنازعہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی یونین اور امریکہ میں جہاز ساز کمپینوں بوئنگ اور ایئر بس کومراعات دینے پر تنازعہ بڑھ گیا ہے۔ یورپی یونین کے ٹریڈ کمشنر پیٹر مینڈلسن نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ اس نے یورپ اور امریکہ میں جہاز ساز کمپینوں بوئنگ اور ائیر بس کو دی جانے والی حکومتی مراعات کے بارے میں جاری بات چیت کے معاملے سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ یورپی یونین کے ٹریڈ کمشنر نے کہا کہ امریکی اقدام غیر ضرروی اور قبل از وقت تھا۔ یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان جہاز ساز کمپنیوں کو مالی مراعات دینے کے بارے میں جمعہ کو بات چیت ہوئی تھی۔ امریکہ نے خود کو اس بات چیت سے علیحدہ کر لیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ عالمی تجارتی ادارے سے رجوع کرئے گا۔ امریکہ کو اعتراض ہے کہ یورپی ممالک جہاز ساز کمپنی ائیربس کو مالی مراعات دے رہے ہیں۔ یورپی یونین کا موقف ہے کہ امریکہ بھی بوئنگ کو ٹیکسوں میں چھوٹ اور حکومتی ٹھیکوں کے ذریعے اس کی مالی معاونت کر رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||