BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 March, 2005, 11:47 GMT 16:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: پارلیمانی انتخاب ملتوی
News image
کئی حلقوں کو پہلے ہی پارلیمانی انتخابات کے التواء کی توقع تھی
افغان صدر حامد کرزئی نے اعلان کیا ہے کہ مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو ستمبر تک مؤخر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات امریکی وزیر خارجہ کونڈالیزا رائس سے ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

صدر حامد کرزئی نے کہا کہ انتخابات کا التویٰ تیکنیکی مسائل کی وجہ کیا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ نے دہائیوں پر محیط خانہ جنگی اور افراتفری کے بعد ملک کو ترقی کے راستے پر واپس لانے پر افغان عوام کی تعریف کی ہے اور انہیں دنیا کے لیے ایک مثال قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات اسی سال ہوں جو افغان عوام کی جمہوریت سے وابستگی کا ثبوت ہو گا۔

اس موقع پر حامد کرزئی نے وضاحت کی کہ انتخابات ستمبر میں ہوں گے اور انہیں یہ بات افغان الیکشن کمشن نے سربراہ نے بتائی ہے۔

’انتخابات کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور اب الیکشن کمشن کے سربراہ نے ہمیں بتایا ہے کہ یہ ستمبر میں ہوں گے۔‘

امریکی وزیر خارجہ نے وعدہ کیا کہ امریکی افغانستان کی ترقی کے لیے اپنا کام جاری رکھے گا کیونکہ سن انیس سو نواسی میں سویت یونین کی افغانستان سے واپسی کے بعد امریکہ کی غیر حاضری کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت سے سبق سیکھا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا یہ افغانستان کا پہلا دورہ ہے جس کا بنیادی مقصد ملک کی تعمیر نو، منشیات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بات چیت کرنا تھا۔

اپنے ایشیا کے دورے کے اگلے مراحل میں امریکی وزیر خارجہ جاپان، جنوبی کوریا اور چین کا دورہ کریں گی۔

وہ اس سے پہلے بھارت اور پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد