آزادیء صحافت: امریکہ پر تنقید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں صحافیوں کی ایک تنظیم نے امریکی حکام پر الزام لگایا ہے کہ وہ آزادیء صحافت میں مخل ہو رہے ہیں۔ انٹر امریکن پریس ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی حکام نے صحافیوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے اپنے ذرائع کے متعلق نہ بتایا تو انہیں جیل میں بند اور جرمانہ کیا جائے گا۔ ایک واقع میں بش انتظامیہ نیو یارک ٹائمز اور ٹائم میگزین کے دو صحافیوں پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ سی آئی اے کے متعلق اپنی ایک رپورٹ کی تحقیقات انہیں بتائیں۔ امریکہ میں یہ ایک جرم ہے۔ تنظیم نے امریکی حکومت پر اس بات کی بھی تنقید کی ہے کہ اس نے تین صحافیوں کو پیسے دیے ہیں کہ وہ حکومت کے متعلق مثبت بیان دیں۔ بش انتظامیہ نے اس عمل کی مذمت کی ہے اور حکام کو کہا ہے کہ وہ پیسے دینے بند کر دیں۔ تنظیم نے امریکی انتظامیہ کو کہا ہے کہ وہ عراق میں 26 عراقی اور غیر ملکی صحافیوں کی ہلاکت کی تحقیقات کریں۔ تنظیم نے ارجنٹائن، وینیزویلا اور کیوبا میں صحافیوں پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||