کویت: عورتوں کو حقوق ملیں گے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کویت میں سرکاری نشریاتی ادارے عورتوں کے حقوق کے بارے میں ایک مہم چلا رہے ہیں جس کے مطابق حکومت عورتوں کو سیاسی حقوق دلانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ حکومت نے اعلان کیا کہ اس نے پارلیمان سے درخواست کی ہے کہ وہ عورتوں کو سیاسی حقوق کے بارے میں قانونی مسودہ پر جلد غور کرئے۔پارلیمان نے یہ حکومتی درخواست مان لی ہے۔ حکومت کی طرف سے یہ اعلان کویت میں عورتوں کی طرف سے سیاسی حقوق کے حصول کے لیے کیے گئے ایک مظاہرے کے بعد کیا گیا ہے۔ کویت کے وزیر اعظم شیخ صباح ال احمد ال صباح نے کہا ہے کہ حکومت کو امید ہے کہ پارلیمان خواتین کو سیاسی حقوق دینے پر رضامند ہو جائے گی۔ کویت کی پارلیمان نے بلدیاتی انتخابات کے قوانین میں اس ترمیم کو حکومتی تجویز رد کر دیا ہے جس کے تحت خواتین کو ووٹ ڈالنے اور انتخابات میں حصہ لینا کا حق ملنا تھا۔ کویتی وزیر اعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے قوانین میں حکومت کی طرف سے پیش کی جانے والے تجویز کو رد کیے جانے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ پارلیمان خواتین کے سیاسی حقوق پر حکومت کے مجوزہ قانون کو بھی رد کر دے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||