’شامی فوج کی واپسی ممکن ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شام کے صدر بشرالاسد نے کہا ہے کہ لبنان سے شام کی فوجوں کو اگلے چند مہینے میں واپس بلایا جا سکتا ہے۔ امریکی جریدے ٹائم میگزین کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے بشرالاسد نے شامی فوجوں کی واپسی کے بارے میں تاریخوں کا تعین نہیں کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ لبنان سے شامی فوجوں کی واپسی کی تاریخوں کا تعین لبنان کی سکیورٹی صورت حال اور شام کی اپنی سکیورٹی ترجیحات کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ شام کے صدر بشر الاسد نے لبنان سے شامی فوجوں کو واپس بلانے کا عندیہ دیا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ لبنان میں حزب اختلاف کے حامیوں کی طرف سے حالیہ مظاہروں میں بھی عوام نے لبنان سے شام کی فوجوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔ ان مظاہروں کے نتیجے میں لبنانی وزیر اعظم عمر کرامی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ کنوڈولیزا رائس نے شام پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ لبنان عراق اور فلسطینی عوام کی خواہشات کی راہ میں حائل ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||