میرا نام ’منگو‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
میرا نام ’منگو بش‘ کیسا رہے گا؟ یہ سوال امریکی صدر جارج بش نے ایک برطانوی صحافی سے کیا جب اس نے اپنے’منگو‘ نامی بیٹے کے لیے ایک کتاب پر صدر کے دستخط لینا چاہے۔ صدر بش صحافی کے بیٹے کا نام سن کر بہت محظوظ ہوئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر بش بلجئیم، جرمنی اور سلواکیہ کے دورے سے قبل وائٹ ہاؤس میں یورپی صحافیوں کو انٹرویو دے رہے تھے۔ جولائی میں اپنے مجوزہ دورہ سکاٹ لینڈ پر بات کرتے ہوئے صدر بش نے صحافیوں کو ایک واقعہ بھی سنایا۔ یہ واقعہ 1950 کے اوائل میں سکاٹ لینڈ کے ایک فارم پر بش کے کام کرنے سے متعلق تھا۔ صدر بش کا کہنا تھا کہ جب ان کی عمر چودہ برس تھی تو وہ بھیڑوں کے ایک فارم پر کام کرنے کے لیے اپنی آبائی ریاست ٹیکساس سے سکاٹ لینڈ گئے۔ ایک دن جب وہ سائیکل چلا رہے تھے تو ان کے نزدیک سیاحوں کی ایک بس رکی اور اس میں سے ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایک عورت اتری اور میری جانب دیکھ کر کہنے لگی ’ اس سکاٹش بچے کو تو دیکھو‘۔ صدر بش نے کہا کہ اُس وقت وہ خاموش رہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||