BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 August, 2004, 11:41 GMT 16:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بش مخالف انتخابی گانا
صدر بش مخالف گانا
امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے ریپ اور آر اینڈ بی موسیقی کے ستارے میری جے بلیج، مسی ایلیٹ اور ایو ایک ایسا گانا ریکارڈ کر رہے ہیں جو ووٹروں کو صدر بش کے خلاف ووٹ ڈالنے پر آمادہ کرے گا۔

تینوں گلوکارائیں 1960 کے مشہور گانے ’ویک اپ ایوری باڈی‘ (یعنی ’سب جاگ جاؤ‘) کی نئی ریکارڈنگ کر رہی ہیں۔ یہ گانا 1976 کے صدارتی انتخابات میں کالے ووٹروں کو جمی کارٹر کے حق میں ووٹ ڈالنے پر آمادہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

’امریکہ کمنگ ٹوگیتھر‘ نامی گروپ امریکی صدارت میں تبدیلی کا حامی ہے۔ یہ گانا اسی گروپ کے ایک البم کا حصہ بنےگا۔ اس کے علاوہ مارون گائے، لنڈا رونڈسٹاڈ اور یوکو اونو کے گانے بھی اس البم میں شامل ہونگے۔

’ویک اپ ایوری باڈی‘ دراصل ’ہیرالڈ ملون اینڈ دی بلو نوٹس‘ نامی گروپ کا گانا ہے جس کا استعمال ڈیموکریٹس نے کئی بار کیا ہے۔

ہیرالڈ ملون اور ان کے بینڈ نے یہ گانا 2000 کے ڈیموکریٹک کنوینشن میں گایا تھا۔

اس گانے کی نئی ریکارڈنگ کے پروڈیوسر کینی ایڈمنڈز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ گانا ملک کی روح کی مانند ہے اور یہ فنکار اسے بدلنے کی کوشش کریں گے۔

’ووٹ فار چینگ‘ (یعنی تبدیلی کے لیے ووٹ) کے نام سے کئی فنکار اور گلوکار صدر بش کے خلاف کنسرٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں بروس سپرنگسٹین، پرل جیم اور دی ڈکسی چکس شامل ہیں۔

نومبر میں ہونے والےصدراتی انتخابات سے پہلے یہ فنکار امریکہ کے 28 شہروں کا دورہ کریں گے۔ انہیں ’امریکہ کمنگ ٹوگیتھر‘ کی حمایت حاصل ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد