ٹرمینیٹر کے ہیرو کا ہیرو کون؟صدر بش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیلیفورنیا کے گورنر اور ہالی وڈ کے سابق سٹار آرنلڈ شیوازنیگر نے ریپیبلیکن پارٹی کے کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر جارج بش کی قیادت اور کردار کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ شیوازنیگر اور صدر بش کی اہلیہ لارا جارج بش کے لیے جو دوسری مرتبہ امریکی منصبِ صدارت کے امیدوار ہیں، حمایت حاصل کرنے کی غرض سے پارٹی کے کنوینشن میں موجود تھے۔ لارا بش نے اپنے شوہر کے کئی اوصاف کا بالخصوص ذکر کیا اور ووٹروں پر زور دیا کہ وہ آئندہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں صدر بش ہی کو ووٹ دیں۔ ادھر صدر بش نے جو اپنی انتخابی مہم پر ہیں، دہشت گردی ک خلاف جنگ میں فتح نہ پانے والے بیان کا اثر کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے ہالی وڈ کے سابق سٹار اور ٹرمینٹر فلم کے ہیرو شیوازنیگر نے صدر بش کے لیے بھر پور حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ صدر بش کے کیمپ کا خیال ہے کہ فلمی ادارکار کے انداز اور تقریر سےٹیلی وژن کے ووٹر ناظرین صدر بش کی طرف ضرور مائل کریں گے۔ لارا بش کا کہنا تھا کہ انہیں صدر بش کا وائٹ ہاؤس کے لان میں جنگ میں جانے کے تکلیف دہ فیصلے پر بے چینی سے ٹہلنا یاد ہے۔ کنوینشن میں صدر بش کی بائیس سالہ جڑوان بیٹیاں بھی موجود تھیں جنہوں نے اپنے والد کے بارے میں پانچ منٹ تک ہلکی پھلکی گفتگو کی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||