بش ڈاٹ کام بمقابلہ کیری ڈاٹ کام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے لاکھوں افراد امریکی انتخابات کی ویب سائٹس پر آئے۔ اور انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کا یہ ہجوم پولنگ سے ایک روز قبل ہی شروع ہوگیا تھا۔ یکم نومبر کو جان کیری ڈاٹ کام اور جارج بش ڈاٹ کام دونوں ویب سائٹوں پر تین لاکھ سے زائد افراد آئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سےظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ویب سائٹوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی تعداد میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ویب سائٹوں کے موازنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وزیٹرز یا ان ویب سائٹس کا دورہ کرنے والوں کی تعداد تقریباً برابر ہے۔ پیر کو جارج بش کی ویب سائیٹ پر آنے والوں کی تعداد جان کیری کی ویب سائیٹ سے تین فیصد زیادہ تھی۔ اوسطاً گزشتہ چار پیر سے جان کیری کے وزیٹرز کی تعداد زیادہ رہی لیکن انتخابات سے ایک دن پہلے بش ڈاٹ کام کے وزیٹرز کی تعداد بڑھ گئی۔ بش کی ویب سائیٹ تنقید کی زد میں بھی آئی کیونکہ اس کو کچھ عرصے کے لیے سکیورٹی وجوہات کے باعث بلاک کردیا گیا تھا جس پر اسے استعمال کرنے والے برہم تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||