BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 February, 2005, 14:53 GMT 19:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آٹھ لاکھ کوشہریت دینے کا فیصلہ
سپین میں آٹھ لاکھ افراد شہریت حاصل کر سکیں گے
سپین میں آٹھ لاکھ افراد شہریت حاصل کر سکیں گے
سپین کی حکومت نے ملک میں مقیم تقریباً آٹھ لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

نئے قوانین کے تحت ان لوگوں کو قانونی حیثیت دی جائے گی جو سپین میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اور بغیر سرکاری اجازت کے کام کر رہے ہیں۔

سپین کی سوشلسٹ حکومت نے ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلہ سے نبٹنے کے لیے یہ اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام اسی دوران دو سو ستائیس غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کو ہفتے کو ایک کشتی پر سوار سپین کے ساحل کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے سپین میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ سفارت خانوں اور مقامی کونسلوں کے دفاتر کے سامنے قطاریں لگائے کھڑے نظر آتے ہیں۔

ان لوگوں کے پاس اپنی دستاویزات جمع کرانے کے لیے ابھی تین مہینے باقی ہیں۔ نئے قوانین کے تحت ایسے تارکین وطن کو جن کے پاس کم از کم چھ مہینے کا کام کرنے کا معاہدہ ہے اور جو مقامی کونسل یا سوشل سیکورٹی آفس کے پاس رجسٹرڈ ہے سپین میں رہنے اور کام کرنے کا قانونی حق دے دیا جائے گا۔

نئے قوانین کے نفاذ اور تارکین وطن کو قانونی حق دینے سے سیپن کی حکومت کو کئی کروڑ یورو کی آمدنی کی بھی توقع ہے۔

ایک انداز کے مطابق سپین میں دس لاکھ تارکین وطن غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔ زیادہ تر تارکین وطن سپین کے زرعی اور صنعتی شعبے سے منسلک ہیں۔ تاہم تارکین وطن کے کچھ گروہوں کا خیال ہے کہ ان قوانین سے مسئلہ کا مکمل طور پر حل مکمن نہیں ہے کیونکہ ان قوانین میں کوئی لچک نہیں ہے۔

زرعی شعبے سے منسلک کارکنوں کو یہ سہولت مہیا کی گئی ہے کہ وہ تین مہینے کا معاہدہ پیش کرکے بھی قانونی حیثیت حاصل کر سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد