 |  دونوں رہنماوں کو واشگٹن میں مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے |
اسرائیل اور فلسطینی رہنما خطے میں چار سال سے جاری لڑائی بند کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ فلسطینی کے اعلی مصالحت کار صائب ارکات نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی کے درمیان لڑائی بند کرنے کے معاہدے کا باقاعدہ اعلان منگل کو اسرائیلی وزیر اعظم ایریئل شیرون اور فلسطینی رہنما محمد عباس کے درمیان مصر کے تفریحی مقام شرم الشیخ میں ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ اسرائیلی حکام نے سرکاری طور پر جنگ بند کے اس معاہدے کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے لیکن ایک اسرائیلی اہلکار نے صائب ارکات کے اس بیان کی تصدیق کی ہے۔ یہ معاہدہ امریکی وزیر خارجہ کنوڈولیزا رائس کے مشرق وسطی کے پہلے دورے کے بعد ہوا ہے۔ اس دورے کے بعد انہوں نے خطے کے لیے جنرل ولیم وارڈ کو امریکہ کا خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا اعلان کیا اور فلسطین رہنما محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم ایریئل شیرو ن کو واشنگٹن میں مذاکرات کی دعوت دی۔ |