پینتیس پرتگالی ویزوں کی چوری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پرتگال کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں اس کے سفارت خانے سے پینتیس پاسپورٹوں کے لیے ویزے چوری کر لیے گئے ہیں۔ پرتگالی وزیرِخارجہ نے کہا ہے کہ اس چوری کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پرتگال کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ چوری کئی ہفتے پہلے ہوئی تھی اور حال ہی میں یہ معاملہ پرتگال کے حکام کے سامنے پیش کیا گیا ۔ پرتگال میں داخلے کا یہ ویزہ یورپی یونین کے آدھے سے زیادہ ممالک میں بغیر کسی پابندی کے سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ویزے کی اس قسم کو شنیگن کہا جاتا ہے۔ 1998 میں بھی ڈکیتی کی ایک واردات میں اسلام آباد میں پرتگالی سفارت خانے سے ایک سکیورٹی گارڈ کو قتل کر کے اٹھائیس پاسپورٹ چرا لیے گئے تھے۔ امریکی تحقیقی ادارے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ عشرے کے دوران دنیا بھر میں قائم پرتگالی سفارت خانوں اور قونصل خانوں سے چار ہزار پانچ سو پاسپورٹ غائب ہوئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||