بغداد: اعلیٰ پولیس افسرہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں چند مسلح افراد نے بغداد کی پولیس کے نائب چیف بریگیڈیئر عامر نائف کو ہلاک کر دیا ہے۔ عراقی حکام نے بتایا ہے کہ بریگیڈیئر نائف اپنے بیٹے کے ہمراہ، جو خود بھی پولیس افسر ہیں، دفتر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔ بغداد میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ عراق میں انتخابات کے انعقاد کو تین ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے، ایسے وقت میں بریگیڈیئر نائف کی ہلاکت ملکی سکیورٹی فورس کے لیے ایک اور دھچکا ہے۔ یہ واقعہ بغداد کے جنوب میں واقع پولیس سٹیشن کے باہر لگے ناکے پر کیے گئے خودکش کار بم حملے کے چند منٹ بعد پیش آیا۔ اس خودکش حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بغداد میں ایک ہفتے سے کم وقت میں کسی سینیئر اہلکار کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||