بغداد: سات امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے قریب ایک بم دھماکے کے نتیجے میں سات امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ بم دھماکہ اس وقت ہوا جب امریکی فوجیوں کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب کیے گئے بم سے ٹکرا گئی۔ یہ امریکی فوجی بغداد کے جنوب مغربی علاقے میں گشت کر رہے تھے اور امریکی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود تمام فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی فوج اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں ناموں کا اعلان ان کے خاندانوں کو اطلاع دینے کے بعد کیا جائے گا۔ ان فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مارچ سن دو ہزار تین میں عراق میں امریکی فوج کشی کے بعد سے اب تک عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد ایک ہزار تین سو اننچاس ہو گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||