BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 January, 2005, 11:42 GMT 16:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سماٹرا میں امدادی پروازیں شروع
 جہاز
ماہرین کہتے ہیں کہ ہوائی اڈہ تمام دن بند رہے گا
انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں حادثے کے باعث جس ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا تھا، اسے اب امدادای کارروائیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امدادی اشیاء سے بھرے ہوئے جہازوں نے پھر سے اس ہوائی اڈے کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

انڈونیشیا کے صوبے آچے میں باندا کے مقام پر واقع یہ واحد ہوائی اڈہ اس وقت بند کرنا پڑا تھا جب امدادی سامان لانے والا ایک طیارہ رن وے پر ایک گائے سے ٹکرا گیا تھا۔

چھبیس دسمبر کو سونامی کی وجہ سے پھیلنے والی تباہی کے باعث متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیاء پہنچانے کے لیے فضائی رابطے بہت ہی اہم ہیں کیونکہ آمد و رفت کے دیگر ذرائع بھی مخدوش حالت میں ہیں۔

اس وقت سونامی سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ ہے اور خدشہ ہے کہ اس تعداد میں اضافہ ہوگا۔ سمارٹا کے ایک قصبے میں جہاں سونامی سے پھیلنے والی تباہی سے قبل پچانوے ہزار افراد بستے تھے، وہاں چالیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نامہ نگاروں کے مطابق آچے کے صوبے میں رن وے پر حادثے کے بعد امدادی سامان لانے والا جہاز رن وے سے کافی دور جا کر رکا۔

فوجی حکام کہتے ہیں کہ جہاز کا انجن اور لینڈنگ گیئر کو اس حادثے میں کافی نقصان پہنچا ہے اور جب تک ہوائی اڈے پر نقصان زدہ جہاز کو ہٹانے کا سامان نہیں پہنچ جاتا، اسے دیگر پروازوں کے لیے نہیں کھولا جائے گا۔

اقوامِ متحدہ کا ادارہ پہلے ہی ہوائے اڈے کے محدود ہونے پر اپنی تشویش ظاہر کر چکا ہے۔ اس ہوائی اڈے کا رن وے فوجی اور عام شہری دونوں مشترکہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔

پائلٹوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ممکن ہے کہ ہوائی اڈہ تمام دن ہی بند رہے۔

امریکی بحریہ نے جو فضائی ذرائع سے پہنچنے والی امداد کو متاثرہ افراد میں تقسیم کر رہی ہے کہا ہے کہ اس کے پاس کافی تعداد میں خوراک ہے جسے ہیلی کاپٹروں سے متاثرہ لوگوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

تاہم سرکاری اہکاروں کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کو کھول کر پروازوں کی بحالی ان کی اولین ترجیح ہے۔

آچےبے رحم سمندر
بند آچے کسی میدان جنگ کا منظر پیش کرتا ہے
آفات میں ریاستیں اور افوج زیادہ مؤثر ہوتی ہیںسونامی اور ریاست
آفات میں ریاستیں اور افواج زیادہ مؤثر ہوتی ہیں
سونامی کی کہانیاںسونامی کی کہانیاں
’میں زمین پر واپس جانے سے خوفزدہ تھا‘
انڈامان کے قدیم باشندےقبائل محفوظ کیسے؟
فطرت سے قربت ان کی حفاظت کا سبب بنی
ہاتھیجانور بچ گئے
جانورچھٹی حس کی وجہ سے سونامی سے بچ گئے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد