ٹونی بلئیر کا عراق کا اچانک دورہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے وزیراعظم ٹونی بلئیر اچانک دورے پر عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بصرہ کا دورہ بھی کیا جہاں پر برطانوی فوجی دستے تعینات ہیں۔ ٹونی بلئیر امید رکھتے ہیں کہ ان کے اس دورے سے عراق میں جنوری میں ہونے والے انتخابات کے انتظامات کو تقویت ملے گی۔ ٹونی بلئیر ایسے وقت پر یہ دورہ کر رہے ہیں جب امریکی صدر جارج بش نے بیان دیا ہے کہ تشدد کے واقعات کی وجہ سے عراق میں امریکی منصوبوں کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔ پیر کو عراق کے عبوری وزیراعظم ایاد علاوی نے کہا تھا کہ مزاحمت کار ملک میں فرقہ وارانہ خانہ جنگی کو ہوا دینا چاہ رہے ہیں۔ عراق میں تشدد کے تازہ ترین واقعات میں امریکی فضائیہ نے ہٹ کے علاقے میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ بعد میں ٹونی بلئیر فلسطینی مسئلہ پر بات چیت کے لیے فلسطینی اور اسرائیلی رہنماؤں سے بھی بات چیت کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||