یورپ ہم سے تعاون کرے:امریکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیرِ خارجہ کولن پاول برسلز میں نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔توقع ہے کہ اس ملاقات میں وہ یورپی وزرائے خارجہ سے عراق اور افغانستان کے معاملات میں مزید حمایت کا مطالبہ کریں گے۔ بی بی سی کے نمائندے کے مطابق کولن پاول امریکہ اور یورپ کے بیچ موجود خلیج کو پاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ یورپ بھی اس کا مثبت جواب دے۔ بش انتظامیہ کو امید ہے کہ نیٹوممالک کے وزراء کی برسلز میں بات چیت کے نتیجے میں نیٹو ممالک عراق اور افغانستان میں مزید اہم کردار ادا کرنے پر متفق ہو جائیں گے۔ امریکی وزیرِ خارجہ کولن پاول نے اپنے بیانات میں یورپ کے ساتھ امریکہ کے تعلقات میں موجود سردمہری کے خاتمے پر زور دیا۔انہوں نے کہا’ میں جانتا ہوں کہ گزشتہ چار برس میں صدر بش کے کئی اقدامات خصوصاً عراق کا مسئلہ یورپی ممالک کی نظر میں متنازعہ رہے ہیں لیکن یہ سب ماضی کی بات ہے اور ہم اب یورپ کی جانب ہاتھ بڑھا رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یورپ اس کا مثبت جواب دے گا‘۔ امریکہ چاہتا ہے کہ نیٹو ممالک افغانستان میں مزید فوج بھیجیں۔ وہ بغداد سے باہر عراقی افسران کی تربیت کے سلسلے میں بھی نیٹو کے مدد کا طلبگار ہے۔ نیٹو کے پانچ ممالک جن میں فرانس، جرمنی اور سپین بھی شامل ہیں عراق میں اپنی فوج بھیجنے سے انکار کر رہے ہیں۔ بطور امریکی وزیرِ خارجہ کولن پاول کا یہ آخری دورہ یورپ ہے اور یہ ان کے لیے |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||