BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 November, 2004, 08:11 GMT 13:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلسطینی انتخابات سنہری موقع: پاول
کولن پاول
یہ کولن پاول کا ممکنہ طور پر آخری دورۂ مشرقِ وسطیٰ ہے
امریکی وزیرِ خارجہ کولن پاول فلسطینی اور اسرائیلی حکام سے بات چیت کے لیے اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں۔

کولن پاول نے پیر کی صبح اسرائیلی وزیرِ اعظم ایرئل شیرون سے فلسطین کے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ملاقات کی۔وہ فلسطینی حکام سے بات چیت کے لیے مغربی کنارے کے شہر جریکو بھی جائیں گے۔

ان کا یہ دورہ فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی وفات کے بعد علاقے میں امریکہ کی سفارتی کوششوں کی ایک کڑی ہے۔

کولن پاول نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ فلسطینی انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہوں۔ انہوں نےانتخابات کو ایک ’سنہرا موقع‘ قرار دیا ہے۔

کولن پاول کا کہنا تھا کہ اس بات چیت کے دوران وہ اسرائیلی اور فلسطینی حکام سے اس امر کی یقین دہانی چاہیں گے کہ زیادہ سے زیادہ فلسطینی نو جنوری کو ووٹ ڈال سکیں۔

بطور امریکی وزیرِ خارجہ یہ کولن پاول کا آخری دورہ مشرقِ وسطیٰ ہے۔ وہ گذشتہ ہفتے مستعفی ہو گئے تھے اور ان کی جگہ کونڈیلیزا رائس کی تقرری عمل میں آئی ہے جو کہ جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

ادھر امریکی ایلچی ولیم برنز نے فلسطینی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ وہ پچھلے چند ماہ میں فلسطینی رہنماؤں سے ملنے والے پہلے سینئیر امریکی سفارت کار ہیں۔

ولیم برنز نے امریکی وزیرِ خارجہ کے بیان کا اعادہ کر تے ہوئے کہا کہ امریکہ جنوری میں ہونے والے انتخابات کا حامی ہے اور وہ اسرائیل سے بھی ایسے ہی رویہ کی توقع کر رہا ہے۔

یروشلم میں بی بی سی کے نمائندے کے مطابق امریکہ اور اسرائیل یاسر عرفات سے کسی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے رہے تھے اور ان کی وفات کے بعد علاقے میں ایک نئی حقیقت نے جنم لیا ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق اتوار کو تشدد کے تازہ واقعات میں
اسرائیلی فوجیوں نے تین فلسطینیوں کو ہلاک کر دیاہے۔ یہ فلسطینی فائرنگ کے تبادلے میں اس وقت ہلاک ہوئے جب فوجیوں نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ اس جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہو گیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق مرنے والے فلسطینیوں میں الاقصیٰ بریگیڈ کا ایک مقامی کمانڈر بھی شامل ہے۔

اس سے قبل غزہ کی پٹی میں ایک مسلح فلسطینی کو یہودی بستی گش کتیف کے نزدیک ہلاک کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد