’انتخابات وقت پر ہوں گے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے عبوری صدر غازی یاور نے شدت پسندوں کی جانب سے مسلسل مداخلت کے باوجود تیس جنوری کو منعقد ہونے والے عراقی انتخابات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر سے بات چیت سے پہلے غازی یاور نے کہا کہ انتخابات میں کسی قسم کا التوا عراقی عوام کی مصیبت میں اضافہ کرے گا اور ملک میں مزید بےچینی کے پھیلاؤ کا باعث ہو گا۔ غازی یاور نے واشنگٹن میں این بی سی کے ’میٹ دی پریس‘ پروگرام میں کہا کہ ’ ہمارے خیال میں انتخابات کے ملتوی ہونے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا‘۔ عراقی صدر کے بیان میں عراق کے عبوری وزیرِ خارجہ ہوشیار زبیری کے بیان کی بازگشت سنائی دیتی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ’ انتخابات کا انعقاد مشکل ضرور ہے مگر قابلِ عمل ہے‘۔ غازی یاور نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ عراق سے امریکی افواج ایک برس کے عرصے میں نکل جائیں گی اور ان کی ذمہ داریاں عراقی سکیورٹی فوج سنبھال لیں گی۔ ادھر اتوار کو عراق میں مختلف واقعات میں شدت پسندوں نے ا کیس عراقیوں کو ہلاک کر دیا۔تشدد کے تازہ ترین واقعات میں عراق میں دو دن میں اڑسٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||