بغداد کے پاس کئی دھماکے، ہلاکتیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد میں تشدد جاری ہے اور شہر کے تجارتی مرکز میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ بم دھماکہ اس وقت ہوا جب امریکی فوج کی گاڑیوں کا ایک کارواں شہر کے مرکز سے گزر رہا تھا۔ اس دھماکے میں لگ بھگ پندرہ افراد زخمی بھی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے بیشتر لوگوں کا تعلق عراقی سنٹرل بینک سے تھا۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق بغداد کے جنوب میں بھی ایک دھماکہ ہوا جس میں ایک راہگیر ہلاک ہوگیا۔ یہ دھماکہ امریکی فوجیوں کی ایک گاڑی کے قریب ہوا۔ ادھر بغداد کے شمال میں واقع شہر دولییا میں ہونے والے ایک دھماکے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔ عراقی حکام نے بتایا ہے کہ بغداد کے قریبی شہر الخالص میں امریکی اور عراقی فورسز نے سرکاری عمارتوں پر پھر سے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ یہ عمارتیں مزاحمت کاروں کے قبضے میں تھیں۔ اطلاعات کے مطابق دو گھنٹے جاری رہنے والی مسلح فائرنگ میں کئی مزاحمت کار مارے گئے۔ بغداد کے قریب میں ہی مزاحمت کاروں نے عراقی کمیونسٹ پارٹی کے ایک اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||