بغداد میں مہنگی ترین ٹیکسی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت میں ہوائی اڈے سے لے کر شہر کے مرکز تک جانے والی شاہراہ پر ٹیکسی کے ذریعے سفر دنیا میں سب سے مہنگا ترین ہے۔ مغربی ممالک کے مسلح محافظوں کا دستہ بکتر بند گاڑیاں اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے پندرہ میل کے خطرناک سفر کے لیے دو ہزار سات سو پچاس پاؤنڈ وصول کرتا ہے۔ اس شاہراہ پر قادسیا ایکسپریس وے کے نام سے جانی جاتی ہے مزاحمت کار اکثر حملے اور اغوا کی وارداتیں کرتے ہیں۔ عراق میں غیر ملکیوں کے لیے عدم تحفظ کی صورتحال کے باعث سیکیورٹی کے اخراجات انتہائی بلند ہوگئے ہیں۔ اس شاہراہ پر سفر کے اخراجات رائل جارڈینئن فضائی کمپنی کے لندن سے بغداد کے کرائے سے چار گنا زیادہ ہے۔ اس شاہراہ پر ایک میل کا کرایہ ایک سو تراسی پاؤنڈ بنتا ہے جب کہ لندن سے بغداد تک کا دو ہزار پانچ سو چالیس میل لمبا ہوائی سفر چار پاؤنڈ فی میل بنتا ہے۔ چند ہزار پاؤنڈ کے عوض مسافر دو گاڑیاں اور چار گارڈ حاصل کر سکتے ہیں جو ایم پی 5 سب مشین گن، ایم 16 رائفلوں اور اے کے 47 سے مسلح ہوتے ہیں۔ ان گارڈز کا تعلق عام طور پر امریکہ، برطانیہ یا جنوبی افریقہ سے ہوتا ہے۔ مسافر سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے شاہراہ پر سفر کرتے ہیں۔ برطانیہ کے اخبار ٹائمز کے مطابق ایک سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ ُ آپ ایک مسلح محافظ کے ساتھ ٹیکسی میں بیٹھ کر بیس پاؤنڈ میں یہ سفر کر سکتے ہیں۔ لیکن روزانہ کے اغوا کے واقعات اور غیر ملکیوں کی مزاحمت کار گروہوں پر انتہائی اونچے داموں پر فروخت کی وجہ سے اہلکار نے ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ بغداد ائرپورٹ امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کے لیے فوجی کارروائیوں کا اہم اڈا ہے جب کہ گرین ذون شہری انتظامیہ کا مرکز ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||