BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 November, 2004, 10:05 GMT 15:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلوجہ پر بمباری، کئی ہلاک
۔
عراق میں امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس کے طیاروں نے فلوجہ میں مزاحمت کارروں کے ٹھکانوں پر پانچ حملے کیے ہیں۔

فلوجہ پر فضائی حملے جمعہ کی صبح کو شروع ہوئے جو وقفے وقفے سے جاری رہے۔فلوجہ پر ایک زمینی آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہیں اور عراق کی عبوری انتظامیہ کے سربراہ ایاد علاوی بھی خبردار کر چکے ہیں کہ اگر فلوجہ سے غیر ملکی جنگجوؤں کو نہ نکالا گیا تو فلوجہ پر ایک فوجی آپریشن ہو گا۔

عراق کی عبوری انتظامیہ کے صدر نے فلوجہ پر امریکی کے ممکنہ حملے کی مخالفت کی ہے اور کہا کہ اس سے مسائل بڑہیں گے۔

فلوجہ کے شہریوں نے کہا ہے کہ شہر کو جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے ۔

فلوجہ ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں کے مطابق امریکی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی طیارے گزشتہ کئی روز سے فلوجہ میں عراقی مزاحمت کارروں کے ٹھکانوں پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔

امریکی فوج کے ترجمان نے کہا کہ طیاروں نے عراقی مزاحمت کارروں کے اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بنایا ہے اور بہت سا اسلحہ تباہ کر دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد