اوباما، واحد سیاہ فام سینیٹر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیموکریٹس کی انتخابی مہم کے سیاسی ستارے بیراک اوباما امریکی سینٹ کی نشست جیت کر واحد سیاہ فام سینیٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے مدِمقابل ایک دوسرے سیاہ فام ریپبلیکن ایلن کیز کو شکست دی ہے۔ اوباما کے والد ایک سیاہ فام کینیائی باشندے اور ماں سفید فام امریکی خاتون ہیں۔ اوباما امریکی خانہ جنگی کے بعد سے لے کر آج تک ایسے تیسرے سیاہ فام ہیں جنہوں نے سینیٹ کی نشست جیتی ہو۔
کچھ مہینے پہلے تک اوباما کو بہت کم لوگ جانتے تھے لیکن انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنوینشن میں ایک بہت ہی سحر انگیز تقریر کی اور سیاست میں اپنا ایک اہم مقام بنا لیا۔ ان کی جیت ڈیموکریٹس کے لیے ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے کیونکہ ان کو سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے صرف دو نشستیں چاہیئں۔ واضح رہے کے امریکی نہ صرف نئے صدر کا انتخاب کر رہے ہیں بلکہ وہ اس بات کا بھی فیصلہ کریں گے کہ کون سی پارٹی کانگریس میں اکثریت حاصل کرتی ہے۔ دارالعوام میں تو شاید ریپبلیکن کی دس سالہ اکثریت برقرار رہے لیکن سینیٹ میں دو نشستیں ہی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||