BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 October, 2004, 10:58 GMT 15:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حجاب پہننے پر نام خارج
حجاب پر پابندی کی خلاف ورزی پر بہت سے طالبات کو سکولوں سے نکالا گیا ہے
حجاب پر پابندی کی خلاف ورزی پرکئی طالبات کو سکولوں سے نکالا گیا ہے
فرانس میں تین مزید مسلمان طالبات کے نام حجاب پہننے پر پاپندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سکولوں سے خارج کر دیے گئے ہیں۔

دو طالبات کے نام منگل کو سکول سے خارج کر دیے گئے تھے۔ سکول سے نکالی جانے والی ایک طالبہ نے کہا کہ اس فیصلے نے ان کی زندگی کو تباہ کر دیا ہے۔

ان طالبات کے نام وزارت تعلیم کے اس حکم کے بعد خارج کیے گئے ہیں جس میں سکولوں کی انتظامیہ کو اس قانون کی پاسداری نہ کرنے والے بہتر طالب عملوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

فرانس کے سیکولر (لادینی) تشخص کو برقرار رکھنے کی غرض سے اس قانون کے تحت تمام مذاہب کے واضح نشانات کو تعلیمی اداروں میں پہننے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

لیکن بہت سے مسلمانوں نے اس قانون کے خلاف احتجاج کیا تھا اور اس کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مقصد خاص طور پر مسلمانوں کے عقائد کو نشانہ بنانا ہے۔

بدھ کو مشرقی فرانس کے علاقے مل ہاؤس میں مینلی اور توبا نامی طالبات کے سکول سے خارج کر دیے گئے۔ نارمنڈی میں بھی ایک لڑکی کو سکول سے نکال دیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد